کڈنی ہلز ریفرنس کیس کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث ملتوی کر دی گئی

عدالت نے سلیم مانڈوی والا کی ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

منگل 13 جولائی 2021 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس کیس کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور نیب گواہان احسن، نثار احمد مگسی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اس موقع پر سلیم مانڈوی والا کی طرف سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا،دوران سماعت معاون وکیل نے استدعا کی کہ بار کی ہڑتال ہے سماعت ملتوی کی جائے، جس پر نیب پراسیکیوٹرنے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ گواہ کراچی سے آئے ہیں، گواہان کے بیان قلمبند کر لیے جائیں،عدالت نے کہاکہ وکلائ موجود نہیں سماعت کل تک ملتوی کر دیتے ہیں،معاون وکیل نے کہاکہ سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے، جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ایک گواہ کل نہیں آسکے گا، بیان قلمبند کر لیا جائے،عدالت نے معاون وکیل سے استفسارکیاکہ بیرسٹر قاسم عباسی کہاں ہیں، معاون وکیل نے بتایاکہ بیرسٹر قاسم عباسی ہائیکورٹ ہیں،عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں، معاون وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ پیش ہونے نہیں گئے،عدالت نیمعاون وکیل کو بیرسٹر قاسم عباسی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر آج پیش ہوتے ہیں تو بیان قلمبند کر لیتے ہیں، عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا، بعد ازاں دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے نیب گواہ احسن کو بیان کیلئی23 اگست جبکہ دوسرے گواہ نثاف احمد مگسی کو 24 اگست طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔