یونیورسل سروسز فنڈز ریفرنس میں وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی

منگل 13 جولائی 2021 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف یونیورسل سروسز فنڈز ریفرنس میں وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث فردجرم کی کاروائی موخر کردی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران بار کونسل کی ہڑتال کے باعث وکلاء عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بننے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم کیخلاف کروڑوں روپوں کے اشتہارات میں مبینہ کرپشن کیخلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔بشارت راجہ