توہین عدالت کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی

منگل 13 جولائی 2021 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے احسن مجید وغیرہ 31 وکلاء کے خلاف توہین عدالت کیس میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی گذشتہ روز سماعت کے دوران ممبر اسلام آباد بارکونسل نصیر کیانی نے غیر مشروط معافی نامہ عدالت جمع کرادیا، جس پر عدالت نے کہاکہ اگر مزید کوئی وکیل بھی معافی نامہ جمع کرانا چاہتاہے تو آئندہ سماعت تک عدالت میں جمع کرانے تاکہ اس کی حد تک کیس کو ختم کیاجاسکے، عدالت نے سماعت 4 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :