مانسہرہ،سی پیک پرموٹرکار اورڈمپرآپس میں ٹکراگئے،ایک شخص جاں بحق چارزخمی

منگل 13 جولائی 2021 23:24

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) بیدادی انٹرچینج کے قریب سی پیک پرموٹرکار اورڈمپرآپس میں ٹکراگئے۔ایک شخص جاں بحق چارزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی پیک پر بیدادی انٹر چینج چوک کے قریب تیزرفتاری کے باعث ایکسل ایل آئی موٹر کار اور ڈمپر آپس میں ٹکراگئے۔

(جاری ہے)

دونوں گاڑیوں کے دوران ھونے والے حادثہ میں 47سالہ شیر علی موقع پر جاں بحق ھوگیا۔

جبکہ چارافرادشدیدزخمی ھوگئے۔زخمیوں میں یوسف۔عبدالولی۔فیز اللہ اور13سالہ بچہ احتشام ساکنان بٹگرام شامل ھیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو1122 کے اہلکارفوری موقع پر پہنچے۔اورزخمیوں کوفوری طور پر کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچادیا گیا۔موٹرکاربٹگرام سے مانسہرہ کی طرف آرہی تھی۔سی پیک پرتیزرفتاری کے باعث متعدد حادثات ھوچکے ھیں۔