ترسیلات زر میں 18 سال کا سب سے تیز ترین سالانہ اضافہ
مالی سال 21ء میں ترسیلات ِزر میں 27 فیصد کا ریکارڈ اضافہ، پاکستان کو کل 29 ارب 40 کروڑ ڈالرز سے زائد موصول ہوئے، پہلی مرتبہ پاکستان مجموعی طور پر 55 ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب
محمد علی منگل 13 جولائی 2021 19:02
(جاری ہے)
مالی سال 21ء میں پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزر میں 27 فیصد کی نمایاں نمو دیکھی گئی جو مالی سال 03ء سے اب تک اضافے کی تیز ترین شرح ہے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 21ء کے دوران ترسیلات ِزر زیادہ تر سعودی عرب (7.7 ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (6.1 ارب ڈالر)، برطانیہ (4.1 ارب ڈالر) اور امریکہ (2.7 ارب ڈالر) سے آئیں۔
مجموعی طور پر مالی سال 21ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات ِزر کی ریکارڈ رقوم کی آمد کے اسباب باضابطہ طریقوں کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے حکومت اور اسٹیٹ بینک کے فعال پالیسی اقدامات، کووڈ 19 کی بنا پر سرحد پار سفر میں کمی، وبا کے دوران پاکستان کو بھیجی جانے والی فلاحی رقوم اور زر ِمبادلہ مارکیٹ کے منظم حالات تھے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کے بعد ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ مختلف ذرائع سے سالانہ 55 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ کمانے میں کامیاب رہا۔ پاکستان نے 29 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر، 25 ارب ڈالرز سے زائد ایکسپورٹس اور ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی رقوم کی مدد سے 55 ارب ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ کمایا، جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ اس کے علاوہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.