کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیق

جمعیت کو پارلیمانی سیاست سے دور رکھنے کیلئے غیر منتخب افراد کو اربوں روپے فنڈز دئیے جارہے ہیں ،ضلعی امیر حضرت

منگل 13 جولائی 2021 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے یونٹوں کے نمائندہ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، جمعیت کو پارلیمانی سیاست سے دور رکھنے کیلئے غیر منتخب افراد کو اربوں روپے فنڈز دئیے جارہے ہیں، بلاتفرق پوری انسانیت کی خدمت کے حوالیسے کوئی بھی رکاوٹ عوامی قوت کے ساتھ دور پھینک دیں گے، اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مفتی عبد السلام رئیسانی حاجی صالح محمد اور دیگر شریک تھے اس سے قبل جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سنئیر نائب امیر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد منعقد ہوا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں نائب امیر مولانا محمد ایوب عبدالغنی شہزاد حافظ مسعود احمد میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف ملک عبداللہ خان ناصر حافظ رحمان گل اور دیگر نے شرکت کی جس میں کنٹومنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے طویل غور و خوض کیا گیا ،الیکشن کمیٹی کے ارکان روزانہ کی بنیاد پر نشستوں، رابطوں اور متعلقہ یونٹوں کے ساتھ مشاورت کے فیصلے ہوئے ، یونٹوں کے امراء اور نظماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ مدارس ومساجد کے خلاف عالمی کفری طاقتوں کی ایماء پر ایف اے ٹی ایف اور وقف املاک ایکٹ کے تحت مدارس ومساجد پر قبضے،آزادی وحریت کے ماحول کو متاثر کرنے کے متعلق علمائ کرام اور عوام الناس کو خوف ناک سازش سے آگاہی اور ان کا مردانہ وار مقابلہ کیلئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 6عدد علمائ کنونشن منعقد ہوں گے اور اس کے بعد کوئٹہ کے زیر اہتمام فقید المثال جلسہ عام منعقد ہوگا، موجودہ صورت حال میں درپیش چلینجز اور جماعت مخالف عناصر کی جانب سے مختلف ناموں اور طریقوں سے جماعتی کاز کو نقصان پہنچانے، علماء کرام اور جماعت کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کے سامنے ہر کارکن نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جماعت ایک ناقابل تسخیر قوت ہے لیکن نظریاتی بنیادوں پر عوام اور جماعتی کارکنوں کی صحیح سمت رہنمائی کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے وطن عزیز کی اساس اور بنیاد کے خلاف اسلام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وقف املاک ایکٹ، گھریلو تشدد بل جیسے اسلام مخالف بل کے ذریعے اسلامی شناخت کیخاتمے کے لیے خطرناک روش اپنائی ہوئی ہے اس کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور وعوام الناس کو اٹھ کر کھڑا ہونا ہوگا اجلاس میں ماتحت یونٹوں اور تحصیلوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اعلیٰ، اوسط، ادنی اور راسب کے حساب سے درجہ بندی کی گئی ہے جس کے متعلق متعلقہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اہم اور ناگزیر فیصلے کیے جائیں گے ۔