آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے زیرا ہتمام قومی لیبر کانفرنس کا انعقاد

منگل 13 جولائی 2021 23:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین ( سی بی اے ) سکھر ریجن اور آک پاکستان ورکرز کنفڈریشن سکھر کے زیر اہتمام سکھر اور روہڑی کے درمیان واقع مقامی ہال میں ملک بھر کے محنت کشوں کے جائز حقوق حاصلات کیلئے قومی لیبر کانفرنس منعقد کی گئی ، کانفرنس میں آل پاکستان ورکرز کنفڈریشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان ، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی رہنما عبدالطیف نظامانی سمیت نثار احمد شیخ ، سید زاہد شاہ ، محمد اقبال خان ، غلام حسین گجر ، شجاعت علی گھمرو ، عبدالرزاق دایو ، عبدالخالق ساوند ، خلیل ڈومکی ، نظر محمد میمن ، عقیل احمد دایو سمیت سیپکو افسران چیف انجنیئر سیپکو سکھر محمد خان سوہو ، ایس ای سیپکو سکھر فرحان شبیر ، ایکسین راجہ عبدالعزیز رڈ ، راجکمار ، اسد لانگا سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں خصوصاً سندھ کے ہزاروںمحنت کش ملازمین و رہنمائوں نے شرکت کی ، قومی لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنمائوں خورشید احمد خان ، عبدالطیف نظامانی و دیگر کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے مزدور اپنے قومی اداروں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھنے نہیں دینگے ، حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کر کے محنت کشوں کو بے روزگار کرنے کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کسی بھی قومی ادارے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملازمین اپنے حقوق کیلئے آپس میں متحد ہو جائیں نام نہاد یونین بنا کر ملازمین کو آپس میں لڑاکر محنت کش عناصر اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کو ناکام بنایا جائیگا ، آئندہ ریفرنڈم میں تمام مزدور دوست ملازمین واپڈا پائیڈرو یونین کو کامیاب کرائینگے ملازمین کے حقوق کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائیگا کانفرنس سے قبل سیپکو افسران سے ملازمین کے جائز حقوق کیلئے جو مذاکرات ہوئے وہ سیپکو افسران نے منظور کر لئے ہیں جس پر تمام محنت کشن ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں محنت کش سیپکو کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات محنت کریں اور اسے دیگر کمپہنیوں کے مقابلے میں اول پوزیشن پر لائیں ، قومی لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیپکو افسران چیف انجنئیر سیپکو سکھر محمد خان سوہو نے اپنے خطابات میں شرکاء سے کہا کہ ملازمین کے تمام جائز حقوق فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جو مطالبات تسلیم ہوئے ہیں وہ سب آپکے حقوق ہیں مزید مطالبات بھی جلد پورے ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے بونس کی منظوری سمیت گاڑیوں کے مسائل حل کر لئے گئے ہیں سیپکو میں بجلی چوری کی روک تھام سمیت ملازمین ریکوری کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ،قومی لیبر کانفرنس میں میزبانوں کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کی گئی اور قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل مرکزی و صوبائی رہنمائوں کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔