بنوں،متحدہ انجمن تاجران کے دفتر کو عدالتی احکامات کی روشنی میں کھول دیا گیا

بدھ 14 جولائی 2021 00:03

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) متحدہ انجمن تاجران کے دفتر کو عدالتی احکامات کی روشنی میں کھول دیا گیا تاجر تنظمیوں کی طرف خوشی کا اظہار کیا گیا تاجروں کے آفس کو دو ماہ پہلے ضلعی انتظامیہ نے بند کر دیا تھا تفصیلات کے مطابق متحدہ انجمن تاجران کے دفتر کو میونسپل کمیٹی بنوں نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں تاجروں اور میڈیا کی موجودگی میں کھول دیا ہے مذکورہ آفس کو دو ماہ پہلے اس وقت بند کیا گیا تھا جب تاجر برادری پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دفتر کے بندش کے خلاف تاجر رہنما ء عدالت گئے اور کیس دائر کیا اور عدالت نے سرکار اور تاجروں کے دلائل سننے کے بعد آفس کو کھولنے کا حکم دے دیا جس پر ٹی ایم او نوید گنڈا پور نے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو دفتر کھولنے کے احکامات دئے اور دفتر کو کھول دیا گیا اس موقع پر تاجر رہنماوں ملک مقبول خان،شاہ وزیر خان،ڈاکٹر عبدالروف قریشی، حاجی یونس خان،پیر نور محمد شاہ، فدا اللہ خان، حاجی شیر علی خان،فرمان نیاز خان اور ظہور خان نے کہا کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ عدلیہ آزاد ہے اور وہ انصاف پر مبنی فیصلے کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ہماری کوئی دشمنی نہیں ہم گاڑی کے دو پہیے ہیں اور عوام کی خدمت مل کر کریں گے لیکن غلط فہمیوں کے وجہ سے کبھی ایسے موڑ بھی آتے ہیں انہوں کہا کہ ہم میونسپل کمیٹی حکام کے بھی شکر گزار ہیں کہ انھوں عدالتی احکامات کا احترام کرتے ہوئے آفس کو تاجروں کے لئے کھول دیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم تاجر برداری ایک تھے اور ایک رہیں گے ہم میں کسی قسم کا کوئی انتشار نہیں ہم بنوں کے تاجروں کے حقوق کے لئے کل بھی جدوجہد کر رہے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گی