بلاول بھٹو کا ڈوگرہ راج کی سفاکی کا نشانہ بنے والے 22 شہداء کو خراج عقیدت پیش

سینٹرل جیل سری نگر کے باہر جام شہادت نوش کرنیوالوں کے خون سے کشمیر کی صبحِ آزادی طلوع ہوگی، چیئرمین پیپلز پارٹی

بدھ 14 جولائی 2021 00:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری نے ڈوگرہ راج کی سفاکی کا نشانہ بنے والے 22 شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹرل جیل سری نگر کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کے خون سے کشمیر کی صبحِ آزادی طلوع ہوگی۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 13جولائی 1931کے یوم شہداء کشمیر کی برسی پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے ڈوگرہ راج کی سفاکی کا نشانہ بنے والے 22 شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،سانحہ 13جولائی 1931 سمیت کشمیر کی تحریکِ آزادی کے تمام شہدا و اسیروں کا سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ سینٹرل جیل سری نگر کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کے خون سے کشمیر کی صبحِ آزادی طلوع ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ شہداء نے اپنے لہو سے تحریکِ آزادی کی جو شمع روشن کی، وہ آج بھی فروزاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی کشمیریوں کی پرامن تحریکِ آزادی کے ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے شہید چیئرپرسنز شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر کاز پر سختی سے کاربند ہے۔