جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن پرغور و خوض

بدھ 14 جولائی 2021 00:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئر نائب امیر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد منعقد ہوا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں نائب امیر مولانا محمد ایوب عبدالغنی شہزاد حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف ملک عبداللہ خان ناصر حافظ رحمان گل اور دیگر نے شرکت کی جس میں کنٹومنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے طویل غور و خوض کیا گیا ،الیکشن کمیٹی کے ارکان روزانہ کی بنیاد پر نشستوں، رابطوں اور متعلقہ یونٹوں کے ساتھ مشاورت کے فیصلے ہوئے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی چیئرمین مولانا خورشید احمد نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام حلقوں پر مظبوط امیدوار کھڑے کرکے عوام کی خدمت کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنمائوں ،دین دار طبقہ، عوام، تاجر برادری اور زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد جمعیت علما اسلام کی مشاورت میں شامل ہوکر ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ میں قائم الیکشن کمیٹی کے اراکین سے فوری طور پر رابطہ کرکے بروقت اور برمحل جمعیت علما اسلام کی سربلندی کا حصہ بنیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کوئٹہ شہر اور بلدیات میں اس مرتبہ اہم پوزیشن پر ہوگی اس سلسلے میں الیکشن کے تمام متعلقہ اداروں، ان کے سربراہان اور اعلی حکام سے گزارش ہے کہ وہ سابقہ داغ دھونے کی خاطر دھاندلی اور جعل سازی سے دور رہیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کا راستہ نہ روکا گیا تو ان کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی