پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشت پر اور تحریک جدوجہد آزادی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،نیر حسین بخاری

بدھ 14 جولائی 2021 00:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرلل سید نیر حسین بخاری نے یوم شہداء کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ 13جولائء کو ڈوگرا فوج نے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر 22حریت پسندوں کو شہید کیا قوم شہدا آزادی کشمیر کء قربانیوں اور جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتی۔ہے نیر بخاری۔

(جاری ہے)

نے مزید کہا کہ حریت پسند کشمیری اپنے اباؤ اجداد کے مشن جدوجہد آزادی پر عمل کرتے ہوئے بھارتی استبداد کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشت پر اور تحریک جدوجہد آزادی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے 13جولائی کے شہدائ کشمیر کا مشن آج بھی ادھورا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بر صغیر کیلئے موزی مرض ںنریندر مودی اور بھارتی قابض فوج کے انسانیت سوز مظالم رکوائے نیر بخاری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ حق خود ارادیت اور استصواب رائے کی اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔