آئی سی سی کا 2023 ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کا اعلان

بدھ 14 جولائی 2021 14:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) آئی سی سی نے 2023 ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی 2023 ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کے مطابق دو میچز کی سیریز 24، 3 میچز کی سیریز 36 اور چار میچز پر مشتمل سیریز 48 پوائنٹس کی ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹیم کو کامیابی پر 12 پوائنٹس، ٹائی پر 6، ڈرا پر 4 جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کے مطابق پاکستان سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ اوے سیریز میں سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش سے جوڑ پڑے گا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو فائنل میں ہراکر پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر رکھاہے۔