مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایوین فیلڈ ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی، سماعت (آج) ہوگی

بدھ 14 جولائی 2021 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن )کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایوین فیلڈ ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو مریم نوازنے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاکہ بطورپارٹی نائب صدر آزادکشمیر الیکشن کیمپین میں مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتی، تاہم جگہ میرا نمائندہ عدالت پیش ہوگا۔ استدعا ہے کہ میری حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ یاد رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پانامہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت جمعرات ہوگی۔