ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیرحسین چیمہ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 14 جولائی 2021 18:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ محمدعثمان اور ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹرخرم ابراہیم سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں انڈرائیڈ فون پر بھیجی گئی مختلف ہاٹ سپاٹس ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں اور اِن ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کا ڈیٹا دکھایا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی ٹیمیں ایس او پیز کے مطابق ہاٹ سپاٹس کو ریج کریںاس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیںہوگی، اُن کا مزید کہنا تھا کہ قبرستانوں ، ٹائر شاپس ، کباڑ خانوں سمیت دیگر جگہوں پر کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں اور ڈینگی لاروا ملنے پر ذمہ داروں کو نوٹسز جاری کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچائو کیلئے اپنے گھروں ، گلی محلوں میں صفائی کا خیال رکھیں کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے اور چیکنگ کے لیے آنے والی ڈینگی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہم ڈینگی مچھر کی افزائش کو روک سکیں۔

متعلقہ عنوان :