سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد 15 جولائی کو سویڈن اور فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے آن لائن کھلی کچہری سے خطاب کریں گے

kashif aziz bhutta کاشف عزیز بھٹہ بدھ 14 جولائی 2021 17:44

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد 15 جولائی کو سویڈن اور فن لینڈ میں مقیم ..
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،کاشف عزیز بھٹہ) سویڈن اور فن لینڈ کیلئے پاکستانی سفیر جناب ڈاکٹر ظہور احمد اپنے سفارتی عملہ کے ہمراہ 15 جولائی بروز جمعرات سویڈن اور فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنیں گے اور ان سے خطاب کریں گے ہر ماہ ہونے والی اس آن لائن کھلی کچہری کی تقریب کا اہتمام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی مناسبت سے کیا جاتا ہے  تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونیٹی کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھا جا سکے اور ان کو بلا تعطل خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

(جاری ہے)

جو خواتین و حضرات 15 جولائی بروز جمعرات ہو نے والی اس آن لائن کھلی کچہری میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم کے فیس بک پیج پر اپنا اندراج کروانا ضروری ہے جس کیلئے پیج پر تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :