راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید سخت ،نتیجہ خیز بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،عبداللہ محمود

ضلع میں موجود تمام ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کرنے کی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ،انڈور سرویلینس کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر

بدھ 14 جولائی 2021 18:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہدایات پر راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید سخت اور نتیجہ خیز بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں موجود تمام ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کرنے کی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور انڈور سرویلینس کو مزید موثر بنایا جا رہا ہی-یہ باتیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عبداللہ محمود نے انسداد ڈینگی مہم کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اپنے مائیکرو پلانز کے مطابق کام کریں اور 100 فیصد نتائج حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کام کرنے والا عملہ قومی خدمت کے ساتھ فرائض سر انجام دے اور کسی بھی صورت ڈینگی کو پھیلنے کا موقع نہ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :