Live Updates

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم سے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

علی امین گنڈاپور نفرت اگل رہے ہیں، وہ اپنا قد کاٹھ دیکھ کر بات کریں، نفیسہ شاہ کا بیان

بدھ 14 جولائی 2021 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور نفرت اگل رہے ہیں، وہ اپنا قد کاٹھ دیکھ کر بات کریں۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ علی امین گنڈا پور کا بیان ملک میں انتشار کی سیاست اور نفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈا پور نفرت اگل رہے ہیں، وہ اپنا قد کاٹھ دیکھ کر بات کریں، پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بھرپور اور دو ٹوک جواب دینا اچھے طریقے سے آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر تنقید کرنے سے قبلن تحریک انصاف اپنے گریبان میں جھانکے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کا سودا کس نے کیا مودی کی جیت کو کشمیر کا حل کس نے قرار دیا یہ سب قوم کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے قائد عوام اور عظیم لیڈر کے خلاف بیان سے حقاق کو نہیں چھپایا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے مسئلے پر واضح کہا کہ ہزاروں سال جنگ لڑنی پڑی تو بھی لڑیں گے لیکن سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہے، پیپلزپارٹی کو کسی کے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

انہوںنے کہاکہ کیا پاکستان کو اپنی شناخت دینے والے، 90 ہزار قیدیوں کو رہا کروانا بھٹو صاحب کا قصور تھا ،بھٹو شہید نے پھانسی کا پھندہ قبول کیا لیکن سپر پاور امریکا کے ساتھ بھی سمجھوتا نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ علی امین غنڈاپور الیکشن مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور رقم تقسیم کرتے ہوئے پکڑا گیا، الیکشن کمیشن علی امین گنڈاپور کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انہیں الیکشن مہم سے چلانے سے فوری روکے اور کشمیر سے نکالنے کے احکامات جاری کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات