گنڈا پور نے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کیا، گالیاں دیں،شاہد خاقان عباسی

وزیر کبھی ایسی باتیں نہیں کرتے، وزیرِ اعظم عمران خود ان سب کو بھیجتے ہیں کہ ایسی باتیں کریں، سابق وزیر اعظم

بدھ 14 جولائی 2021 19:25

گنڈا پور نے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کیا، گالیاں دیں،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے اپوزیشن لیڈر پر کتابیں پھینکیں، حملہ کیا اور گالیاں دیں۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ظرف کا آدمی ہوتا ہے وہ اسی طرح کی باتیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر کبھی ایسی باتیں نہیں کرتے، وزیرِ اعظم عمران خود ان سب کو بھیجتے ہیں کہ ایسی باتیں کریں۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ بات ایک آدمی کرتا ہے، شرمندگی سارے ہائوس کو ہوتی ہے، آج ایوان میں سب شرمندہ ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ تماشے ہم دیکھ چکے ہیں، وزیرِ اعظم خود ڈیوٹیاں لگاتے ہیں کہ گالیاں دینی ہیں۔