خانیوال،پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

بدھ 14 جولائی 2021 19:27

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) خانیوال میں راولپنڈی سے کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس کی آخری بوگی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کے ریلیف اسٹاف نیبوگی ٹرین سے علیحدہ کرکے ٹرین خانیوال اسٹیشن سے منزل کی جانب روانہ کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریلوے حکام نے سکھر ٹرین حادثہ کے متاثرین سے دستاویزات جمع کروانے کی اپیل کی تھی، چیف کمرشل مینجر ریلوے روبینہ ناصر کا کہنا تھا کہ جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو 15 لاکھ، زخمیوں کو 50 ہزار سے 3 لاکھ تک ملیں گے۔