پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ملک کی 75 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
یورو بانڈ کی فروخت کے بعد اسٹیٹ بینک کو 1 ارب ڈالرز کی رقم موصول، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب ڈالرز کی سطح عبور کر گئے
محمد علی بدھ 14 جولائی 2021 19:30
مرکزی بینک کے مطابق ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح، 18 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ یورو بانڈ کی فروخت کے بعد اسٹیٹ بینک کو 1 ارب ڈالرز کی رقم موصول ہوئی، اسی باعث زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب ڈالرز کی سطح عبور کر گئے ہیں، ملکی تاریخ میں آج تک مجموعی زرمبادلہ ذخائر اتنی بلند ترین سطح پر نہیں پہنچے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ ایک مالی سال کے دوران مختلف ذرائع سے سالانہ 55 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ کمانے میں کامیاب رہا۔
پاکستان نے 29 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر، 25 ارب ڈالرز سے زائد ایکسپورٹس اور ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی رقوم کی مدد سے 55 ارب ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ کمایا، جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ اس کے علاوہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاص کر ترسیلات زر میں توقعات سے زائد اور ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021ء میں تقریباً 2.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو کہ جون 2020 کے مقابلے میں 9 فیصد زائد ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق عید کی آمد کی وجہ سے جون کے دوران ترسیلات ِزر مزید بڑھنے میں مدد ملی، یوں مالی سال 21ء میں مجموعی ترسیلات ِزر 29.4 ارب ڈالر کی سالانہ تاریخی سطح تک پہنچ گئیں۔ مالی سال 21ء میں پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزر میں 27 فیصد کی نمایاں نمو دیکھی گئی جو مالی سال 03ء سے اب تک اضافے کی تیز ترین شرح ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.