موجودہ حالات میں انسداد ڈینگی کے لئے محکمانہ کاروائیاں انتہائی احتیاط کی متقاضی ہیں،کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

بارش کے ان دنوں میں انتہائی احتیاط ،ذمہ دارانہ رویہ اور اجتماعی کاوشیں ہی ڈینگی کے خلاف کار گر ہتھیار ثابت ہونگی ،ڈپٹی کمشنر کرمانوالہ

بدھ 14 جولائی 2021 20:12

کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انسداد ڈینگی کے لئے محکمانہ کاروائیاں انتہائی احتیاط کی متقاضی ہیںبارش کے ان دنوں میں انتہائی احتیاط ،ذمہ دارانہ رویہ اور اجتماعی کاوشیں ہی ڈینگی کے خلاف کار گر ہتھیار ثابت ہونگی ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھنا ہے اور صفائی ستھرائی کے دائرہ کا ر کو شہروں اور گاؤ ں تک بڑھانا ہے اور آگاہی اور عمل کے ذریعے اس کو ایک مستقل شکل دینا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سر براہان سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس کو ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی اور ڈسٹر کٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں ہاٹ سپاٹس ویکٹر سر ویلینس ،آگاہی مہم ،سرکاری دفاتر ،فیلڈ آفیسر ،سرکاری رہائش گاہوں کی جانچ پڑتال اور ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے کہا کہ گو محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں لیکن موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہر شخص اپنے طور پر انسداد ڈینگی اقدامات کا حصہ بنیں۔ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے مقامات تلف کئے جائیں اس سلسلہ میںلوگوں میں شعور و آگاہی کو پروان چڑھانے اور انہیں اس مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کرنے کے لئے بھی بھر پور اقعدامات کئے جائیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ صحت کی 114 آوٹ ڈور ٹیمیں 695 ان ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :