کے الیکٹرک کے محنت کشوں کی شمولیت سے مسائل حل ہونگے طارق حسن

بدھ 14 جولائی 2021 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے محنت کشوں کو بھی مسائل درپیشں ہیں انکے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ (ق) اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے انکے شانہ بشانہ ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے الیکٹرک کے محنت کشوں کے نمائندے وقار احمد کی قیادت میں عامر رزاق.

ایم وسیم. عطا خان.

(جاری ہے)

محمد تنویر اور دیگر کے ہمراہ مسلم لیگ(ق) میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ کے صدر عبد القیوم خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) نے کے الیکٹرک میں اپنے یونٹ کا اعلان کردیا دس رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی قیادت وقار احمد کرینگے اور حالیہ ریفرنڈم میں مسلم لیگ (ق)اہم کردار ادا کریگی اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیزالحسن،صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے محنت کشوں کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے۔