امیر جماعت اسلامی سراج الحق کااعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ مسلم باغ میں عثمان کاکڑ کے انتقال پر فاتحہ خوانی وتعزیت وخطاب

بدھ 14 جولائی 2021 21:58

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کااعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ مسلم باغ میں عثمان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحما ن بلوچ ،نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹر عطاء الرحمان ،مولانا عبدالحمید منصوری ، الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد ،سینئر نائب صدر اعجازمحبوب ،اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے ناظم صابرصالح پانیزئی ، جمعیت طلباء عربیہ کے صوبائی منتظم داداللہ ناصر ،امیر ضلع قلعہ سیف اللہ حاجی عبداللہ ،امیر ضلع لورالائی زکر یا ملازئی ،امیر ضلع قلعہ عبداللہ چمن قاری امداداللہ نے مسلم باغ جاکر پشتونخواہ میپ کے رہنما سابق سنیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر فاتحہ خوانی وتعزیت کی اس موقع پر سراج الحق نے مرحوم عثمان کاکڑ کی دینی قومی سیاسی پارلیمانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ عثمان کاکڑ نے پورے ملک بلخصوص بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے مظلوم عوام کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ ملکر پارلیمان میں آوازبلند کیاہم عثمان کاکڑ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عثمان کاکڑ نے مرنے کے تمام قوموں کی محبتیں سمیٹ لی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور پسماندگان ولواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے