0،1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اگست کو ہو گی

جمعرات 15 جولائی 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر ِ اہتمام100اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اگست کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

100 روپے والے قومی انعامی بانڈ زکا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں2 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات ہیں ۔1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ کا ایک ،دوسرے انعام میں10 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں18500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :