وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے فیڈرل جوڈشیل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

وزارت قانون نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا سے سالوں تک لٹکنے والے معاملات کو دنوں تک محیط کر دیا، فروغ نسیم

جمعرات 15 جولائی 2021 14:12

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے فیڈرل جوڈشیل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے فیڈرل جوڈشیل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ جمعرات کو افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بتایا گیا تھا کہ وزارت قانون سروس منسٹری ہے، وزارت قانون میں ہر دن سے سو سے ڈیڑھ سو ریفرنس آتے ہیں،ہر منسٹری چاہتی ہے کہ ان کو وزارت قانون سے اپروول مل جائے۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس 2013 میں پوری ہوئی، جوڈشیل کمپلیکس میں 120 ممبران سے زائد کا اسٹاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت قانون کی ذمہ داری ہے کہ عدالتیں بنائیں، وکلاء کو پیار محبت سے رکھیں،وزارت قانون نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا سے سالوں تک لٹکنے والے معاملات کو دنوں تک محیط کر دیا۔ فروغ نسیم نے کہاکہ وزارت قانون میں وکلاء کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، مجھے بتایا گیا تھا کہ وزارت قانون سروس منسٹری ہے۔

(جاری ہے)

فروغ نسیم نے کہاکہ وزارت قانون میں ہر دن سو سے ڈیڑھ سو ریفرنس آتے ہیں،ہر منسٹری چاہتی ہے کہ ان کو وزارت قانون سے اپروول مل جائے، اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل کمپلکس 2013 میں پوری ہوئی۔ فروغ نسیم نے کہاکہ جوڈشیل کمپلیکس میں 120 ممبران سے زائد کا اسٹاف ہے، وزارت قانون کی ذمہ داری ہے کہ عدالتیں بنائیں، وکلاء کو پیار محبت سے رکھیں۔ فروغ نسیم نے کہاکہ وزارت قانون نے وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجرائ سے سالوں تک لٹکنے والے معاملات کو دنوں تک محیط کر دیا، وزارت قانون میں وکلاء کیلئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں

متعلقہ عنوان :