بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سید علی گیلانی کو 14لاکھ جرمانے کا نوٹس بھجوادیا

حکم نامے میںسیدعلی گیلانی پرفارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999کی دفعہ13(1)کے تحت 14لاکھ40ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا تھا

جمعرات 15 جولائی 2021 14:22

ْسرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو14لاکھ سے زائد جرمانے کا ڈیمانڈ نوٹس بھجوایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نوٹس میں سیدعلی گیلانی کو فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ 1999کے تحت ان پر عائد جرمانے کی رقم جمع کرانے کیلئے کہاہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے 20مارچ2019کوجاری کئے گئے ایک حکم نامے میںسیدعلی گیلانی پرفارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999کی دفعہ13(1)کے تحت 14لاکھ40ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا تھا جسے ابھی تک جمع کرانے میں وہ ناکام رہے ہیں۔لہذا اب انہیں یہ جرمانہ دس دن میں ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ جمع کرانے کا نوٹس جاری کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ جرمانہ جمع نہ کرانے کی صورت میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999 کی دفعہ 14اور 14A کے تحت بزرگ حریت رہنماء کے خلاف کاررروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

نوٹس میںسیدعلی گیلانی کو ڈیمانڈ ڈرافٹ جوائنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹس میں کسی بھی عدالت یا ٹریبونل کی طرف سے جرمانے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی صورت میں اس کی نقل دس دن کے اندر اس کی نقل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔