جو شخص شہباز شریف کی میٹرو بس نہ چلا سکے وہ 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے ، مریم اور نگزیب

جو نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے نہیں چلا سکتا وہ ملک کو تباہ ہی کرے گا، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

جمعرات 15 جولائی 2021 14:57

جو شخص شہباز شریف کی میٹرو بس نہ چلا سکے وہ 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے ، مریم ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جو شخص شہباز شریف کی میٹرو بس نہ چلا سکے وہ 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے ،جو نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے نہیں چلا سکتا وہ ملک کو تباہ ہی کرے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میٹرو بسوں اور سٹیشن کی مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ لاپرواہی اور نااہلی قابل مذمت ہے،ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی بنائی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہہ کر بدنام کرنے والا اسے چلانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتا ،126 ارب کے بی آر ٹی پشاور کے کھڈے کھودنے والے کو عام لوگوں، طالب علموں اور خواتین کو روزمرہ سفر میں تکالیف کا احساس نہیں ہوسکتا،عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان زبان چلانے کے بجائے میٹرو بسوں چلائیں۔