چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹی نویداحمدگجر ایڈووکیٹ کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواشفاق حسین سیال،ڈی ایس پی لیگل عبدالمجیدموجودتھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 15 جولائی 2021 15:08

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،ماجد رندھاوا) چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹی نویداحمدگجر ایڈووکیٹ کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواشفاق حسین سیال،ڈی ایس پی لیگل عبدالمجیدموجودتھے۔ چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹی نویداحمدگجر ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیزکے مسائل حل کرنا اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ انہی کے زرمبادلہ سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔

چیئر مین کمیٹی نویداحمدگجرنے کہاکہ یہ امرخوش آئندہے کہ جلدہی اوورسیزپاکستانیوںکے لیے ہرضلع میں الگ سے کورٹس کا قیام عمل میں لایاجارہاہے تاکہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت کی جاسکیں اور اُن کے مسائل قانونی اقدامات کے ذریعے جلدازجلدحل کیے جاسکیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف نوعیت کی 28درخواستیںپیش کی گئی ۔چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹی نویداحمدگجر ایڈووکیٹ نے درخواستوں کے مسائل کے لیے مختلف اداروں کو احکامات جاری کیے۔اس موقع پرکمیٹی کی کوششوں سے دودرخواستوں کا مسئلہ ہونے پر درخواست گزاروں نے چیئر مین کمیٹی نویداحمدگجراور دیگرمعاونت کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :