ریلوے میں اصلاح کے نام پر لوٹ مار ہمیں منظور نہیں‘خواجہ سعد رفیق

جاوید صدیقی کو ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کاسی ای اومقرر کرنا مفادات کا براہ راست تصادم ہے

جمعرات 15 جولائی 2021 15:40

ریلوے میں اصلاح کے نام پر لوٹ مار ہمیں منظور نہیں‘خواجہ سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ریلوے میں اصلاح کے نام پر لوٹ مار ہمیں منظور نہیں ، پاکستان کے سب سے بڑے فریٹ آپریٹر بزنس گروپ کے مالک کی تعیناتی مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جاوید صدیقی کو ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کاسی ای اومقرر کرنا مفادات کا براہ راست تصادم ہے ۔پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کا مطلب ریلوے بزنس پر وہی بزنس کرنے والوں کی اجارہ داری نہیں ہے۔ریلوے میں اصلاح کے نام پر لوٹ مار ہمیں منظور نہیں ۔