فیصل آباد، بری حرکات سے منع کرنے پر خاتون نے بیٹی سے ملکر سگے بیٹے کو زہر دیکر مارڈالا

پولیس نے ہمسائے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے دونوں ماں بیٹی کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی

جمعرات 15 جولائی 2021 15:43

․فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) 236ر۔ب حسن بلاک کے رہائشی نوجوان فیضان ولد نذیراحمد کو اسکی والدہ نے بری حرکات پر منع کرنے سے دوماہ قبل گھر سے نکالا ہوا تھا اسکے ہمسائے سکندر حیات نے صدر پولیس کو قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ مقتول فیضان اپنے گھر میں اچانک مردہ حالت میں پایاگیا‘اسکی والدہ کنیز فاطمہ نے اسے اطلاع دی کہ فیضان نے کالا پتھر نگل لیا بعدازاں پولیس کے سامنے اسکو مارنے کا جرم تسلیم کر لیا‘مقتول فیضان کے دوسرے بھائی کو اس نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے مدعی نے مزید بتایا کہ مقتول کی والدہ نے پہلے کئی بار شادیاں کیں ‘فیضان انہیں بری حرکات سے منع کرتا تھا اسی بناء پر اسکی والدہ ملزمہ کنیز فاطمہ نے بیٹی رحمانہ کیساتھ ملکر اسے زہردیکر موت کے گھات اتاردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ماں بیٹی کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :