بحرین میں مزید 16 ملکوں کے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 15 جولائی 2021 16:40

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) کورونا وائرس کے ایک بار پھر پھیلائوکے پیش نظر خلیجی ریاست بحرین نے مزید 16 ممالک سے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے،جن ملکوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے ہی سے پابندی لگی ہوئی ہے۔بحرینی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اس سے قبل جن ممالک پر پابندی کی فہرست جاری کی گئی تھی اور جس میں بھارت، پاکستان شامل ہیں وہ بھی نئی فہرست کے ساتھ موثر ہوگی۔