شاہین کمپلیکس کے قریب کے الیکٹرک کی کرین میں آگ لگ گئی

جمعرات 15 جولائی 2021 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) شہر قائد کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب کے الیکٹرک کی کرین میں آگ لگ گئی ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 1فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پالیا ہے، آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی متاثرہ کرین کو رستے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی بحال ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام سے احتیاط سے گاڑی چلانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔