سربراہ پاک فضائیہ کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 15 جولائی 2021 20:00

سربراہ پاک فضائیہ کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ائیرچیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔