سردارعبدالرحیم کی سابق صدر مملکت ممنون حسین کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 15 جولائی 2021 20:00

سردارعبدالرحیم کی سابق صدر مملکت ممنون حسین کے انتقال پر تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے سابق صدر مملکت ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ورثا سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔