اگرچہ 2021 میں ابھی تک ڈینگی کے صرف دو کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں مگر محتاط رہنے کی ضرورت ہے ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعرات 15 جولائی 2021 23:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خاں نے کہا ہے کہ اگرچہ 2021 میں ابھی تک ڈینگی کے صرف دو کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں مگر پھر بھی ڈینگی کے حوالے سے انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور اس مرض کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بارشوں کے بعد ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گے ہیں اس لئے آؤٹ اور انڈور سرویلنس کے 100 فیصد نتائج حاصل کئے جائیں اور تمام ہاٹ سپاٹس کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔

یہ باتیں انہوں نے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی نگرانی کا مظبوط نظام مرتب کیا جائے اور تمام سٹاف کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 100فیصد نتائج حاصل کئے ہیں اور آئندہ دنوں میں بھی اپنی اسی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کباڑخانوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور انڈور سرویلنس کے دوران گھروں کے اوپر واٹر ٹینک اور کاٹھ کباڑ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اجلاس میں موجود تمام محکموں نے اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :