پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ عید سے قبل غریب عوام پر معاشی بم گرانے کے مترادف ہے ،مولانا عبد الرحمن رفیق

جمعرات 15 جولائی 2021 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد اشرف جان عبدالغفور مدنی مفتی رحمت اللہ حافظ سراج الدین حاجی ولی محمد بڑیچ ظفر اللہ کاکڑ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مفتی نیک محمد فاروقی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی حاجی صالح محمد محمد عارف شمشیر حافظ سردار محمد نورزئی مولوی سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر نے اپنے بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ عید سے قبل غریب عوام پر معاشی بم گرانے کے مترادف ہے اس قسم ظالمانہ اقدامات کے ذریعے سے وہ عید کے تحفے دئیے جارہے ہیں پٹرولیم قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بلند ترین سطح اضافہ اس حکومت کا اصل چہرہ ہے جو عوام کو مسلسل غربت کی چکی میں پس کر ان کے خون پسینے سے حکومت چلاتی ہے ایسے وقت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور بجٹ میں میں بھی غریب اور ملازم طبقے کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے مسلسل غلط بیانی کے ذریعے قوم کی امیدوں کا قتل کیا حکومت نے قوم کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلا، 75 روپے قیمت کی تو پٹرول مارکیٹ سے غائب ہوگیا ، کوئی خرید نہ سکا تو مزید مہنگا کرکے مافیاز کے ساتھ مک مکا کرلیا جمعیت علماء اسلام کا روز اول سے یہ موقف رہا کہ یہ کٹھ پتلیوں ، بے احساسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے اس کا بروقت خاتمہ عوام اور قوم کے مفاد میں ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا ناکافی ریلیف کی عوام سے سود سمیت وصولی شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا زدہ ملک کو مزید کمزور کرنے کیلئے حکومت کی نااہلی کافی ہے جو دوسال گزر جانے کے باوجود گراؤنڈ پر کچھ نظر آتا نہیں انہوں نے کہا کہ عوام پر اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا جمعیت علماء اسلام حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے۔