باجوڑ میں فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار خاتون کی گرفتاری

بیوی نے اپنے پہلے شوہر کا بدلہ لینے کیلئے ایک سال قبل شادی کرنے والے نئے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

جمعرات 15 جولائی 2021 23:32

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) باجوڑ میں فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار خاتون کی گرفتاری۔باجوڑ میں بیوی نے اپنے پہلے شوہر کا بدلہ لینے کیلئے ایک سال قبل شادی کرنے والے نئے شوہر گ،ْلستان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔باجوڑ پولیس کی بروقت کارروئی میں ملزمہ آلہ قتل سمیت موقع پر گرفتار۔مزید تفتیش جاری۔لاش HQ خار ہسپتال منتقل۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو گولیاں مار قتل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب باجوڑ پولیس کو اطلاع ملی کہ عنات قلعہ کے قریب کشمیری بی بی نامی عورت نے اپنی شوہر گ،ْلستان کو گولیاں مار کر قتل کردیاہے۔ اطلاع ملتی ہی ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے ایس پی انوسٹی گیشن محمد زمان کی سربراہی میں اسی وقت خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے موقع پر جاکر ملزمہ کشمیری بی بی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ کشمیری بی بی نے پولیس کو بتایا کہ گ،ْلستان نامی شخص جس سے ایک سال قبل میری شادی ہوئی تھی، کرایہ پر گھر لیکر اپنی حفاظت کیلئے پستول خریدی تھی۔ ملزمہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ میرے سابقہ شوہر شاہ زمین کو مقتول یعنی گ،ْلستان ہی نے زہریلی انجکشن لگا کر قتل کردیا تھا جب مجھے واقعہ کا علم ہوا تو اس وقت سے گلستان کیساتھ میں نے پہلے دوستی اور بعد میں شادی کرکے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ سابقہ شوہر کا بدلہ لے سکو۔