اسرائیل نے درجنوں فلسطینی طلبہ کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا

جمعرات 15 جولائی 2021 23:30

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس سے تعلق اور دہشت گردی کے الزام میں درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم برزیت یونیورسٹی سے درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو ترمس عیا گاؤں سے بس کے ذریعے واپس آرہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مذکورہ گاؤں میں اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک فلسطینی نژاد امریکی خاندان کا گھر بھی گرا دیا تھا، جن پر مغربی کنارے میں ایک یہودی طالب علم پر فائرنگ کا الزام تھا۔اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے متعدد افراد دہشت گردی کی سرگرمیوں سمیت رقوم کی منتقلی، اکسانے، جدایا اور سماریا میں حماس کی سرگرمیوں کے لیے انتظامات میں براہ راست ملوث ہیں۔