محکمہ خزانہ نے مون سون کے انتظامات کے لئے مختلف شہروں کو فنڈز جاری کر دئیے

جمعہ 16 جولائی 2021 12:45

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) محکمہ خزانہ نے مون سون کے انتظامات کے لئے مختلف شہروں کو فنڈز جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے مون سون کے انتظامات کے لئے فیصل آباد کو پانچ کروڑ روپے گوجرانوالہ کو تین کروڑ روپے ،راولپنڈی کو تین کروڑ روپے جبکہ لاہور کو بیالیس کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ نے ضلعی انتظامیہ کو فوری مون سون انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی سے بچا کی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، خصوصا بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونیدیں۔ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ صفائی کا خیال رکھ کر ہی ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔