Live Updates

بڑی عید پر بڑا تحفہ دینے والے حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے عوام بخوبی جانتے ہیں‘شوکت جاوید میر

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے‘ ، غریب کا جینا تو درکنار مرنا بھی مشکل ہوگیا

جمعہ 16 جولائی 2021 14:52

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) بڑی عید پر بڑا تحفہ دینے والے حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے عوام بخوبی جانتے ہیں ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے اور اسے عوام سے روٹی کا نوالہ چھننے کے مترادف قرار دے دیا ، آزاد کشمیر کے لوگ جان لیں کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اس سے بڑے برے حالات کا سامنا کرینگے ، آج گھی کا ڈبہ ساڑھے 18 سو روپے کا ہو گیا ، غریب کا جینا تو درکنار مرنا بھی مشکل ہوگیا ، پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 33 لیپا ویلی 7 کے نامزد امیدوار شوکت جاوید میر کی انتخابی مہم کا آخری جلسہ 18 جولائی بروز اتوار بوقت گیارہ بجے دن گرلز انٹر کالج لیپا ویلی میں منعقد ہوگا ، سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ، سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ ، پارٹی صدر چوہدر ی لطیف اکبر سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی ، جلسہ عام کے انتظامات و تیاریوں کو حتمی شکل دیکر متعدد کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں ، جلسہ عام کے میزبان امیدوا ر اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا کہ نیلی پل سے لیکر سائیں باغ ، لمنیاں ، ریشیاں ، موجی لیپا ایسا شاندار استقبال کیا جائے گا کہ سیاسی مخالفین کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریاتی جانثاروں کے جوش و جذبے عقیدت حواس باختہ کردیں گے ، لیپا ویلی کے عوام جلسہ عام میں شرکت کے لئے گھروں سے قافلوں کی صورت میں شرکت کرینگے ، 25 جولائی کو پیپلزپارٹی آزاد کشمیر فخر پاکستان بلاول بھٹو زردری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ، صدر چوہدری لطیف اکبر ، سابق سینئر مشیر چوہدری محمد ریاض کی قیادت میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرکے دونوں حکومتوں کے امیدواروں کو سیاسی میدان سے ناک آئوٹ کرے گی ، انھوں نے کہا کہ کشمیر فروشی اور عوام دشمنی کرنے والی دونوں حکومتیں ضیاء آمریت اور مشرف باقیات کا تسلسل ہیں ، تحریک انصاف ڈوبتا جہاز ہے جسکے مسافر ایک ایک کرکے اتررہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے وہ بیچ بھنور کے ہچکولے کھارہی ہے ، انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صاف و شفاف عام انتخابات کی ساکھ قائم رہنے سے عالمی سطح پر پاکستان کی نیک نامی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری آزاد ی کی تحریک سے تازہ آکسیجن ثابت ہوگی جو بھارتی بنیاد پرست پالیسیوں اور جابرانہ تسلط کے خلاف ڈیتھ وارنٹ ثابت ہوگی ، بہادر افواج پاکستان کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات