Live Updates

وفاقی وزیر نے پہلے سرعام پیسے بانٹے اب وہ کشمیریوں پر فائرنگ کر رہے ہیں‘چوہدری لطیف اکبر

الیکشن کمیشن نوٹس لے حالات خراب ہوئے تو اس کا ذمہ دار وزیر امور کشمیر ہوں گے‘جلسے سے خطاب

جمعہ 16 جولائی 2021 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور ، صدر پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر،ایم این اے قادر بٹیل ،ایم پی اے سعید غنی ،سابق وفاقی وزیر شازی خان ،آغا رفعی اللہ ،نے امیدوار اسمبلی حلقہ تین مظفرآباد سردار مبارک حیدر کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا الیکشن جیت چکی ہے مبارک حیدر کو مبارک ہو حلقہ تین کے امیدوار اور جیالوں نے عوام کو اپنے حق میں محبتوں عاجزی کارکردگی سے گرویدہ کرلیا ہے مقابلہ ضرور ہے لیکن عوام کے جذبات ولولہ سے ثابت ہورہا ہے پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلی پوزیشن کے حصول میں کامیابی کی منزل کو حاصل کرینگے،کشمیری مجاہد ہیں یہ وفاقی وزیر کی حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں جو قوم پتھر سے بندوق کا مقابلہ کر رہی وہ ان گماشتوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ،یہ دو وفاقی وزیر جہاں بھی ہو ہم جب وہاں پہنچیں تو یہ بھاگ جاتے ہیں کیوں کے انکو پتہ ہے ہمیں سب پتا ہے ان کے استقبال جوتوں اور گندے انڈوں سے ہو رہا ہے اس سے آگے انکی تزلیل کیا ہو گی ،پیپلزپارٹی کے جلسوں میں اعوامی سمندر اس بات کا ثبوت ہے پیپلزپارٹی الیکشن جیت چکی ہے یہ احساس خطہ ان نشیوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ان کو نہ کشمیر بارے کوئی علم ہے نہ انکو تحریک آزاد ی سے کوئی سروکار ،صدر پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وفاقی وزیر نے پہلے سرعام پیسے بانٹے اب وہ کشمیریوں پر فائرنگ کر رہے ہیں ،یہ کیا میسج دے رہے دنیا کو اس پار بھارت گولیاں برسا رہا ہے اور اس طرف یہ وزراہ فائرنگ کر رہے ہیں ،الیکشن کمیشن نوٹس لیں حالات خراب ہوئے تو اس کا ذمہ دار وزیر امور کشمیر ہوں گے ،کشمیریوں نے اس وزیر کو اور پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا بچے بھی ان سے ان سے نفرت کرتے ہیں ،الیکشن ہم چیت چکے کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ چنگی بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان سمیت پارٹی قائدین کی آمد پر جیالوں بھنگڑا ڈال کر پارٹی ترانوں پر جئیے بھٹو وزیراعظم لطیف اکبر مبارک تیری جیت شالا انشاللہ انشاللہ کے نعرے لگا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اس موقع پر سینکڑوں ن لیگ تحریک انصاف دیگر جماعتوں کے کارکنان نے شمولیت اختیار کی جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل تھی فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مارشل لاء دور کا مقابلہ کیا پیپلز پارٹی نے عوام کو جمہوریت اور ووٹ کا حق دلایا اور ملک کو غریب عوام کو ہمیشہ ترقی آسودگی کی طرف لے کر آگے بڑھی ہمارا مقابلہ سخت ضرور نظر آرہا ہے مگر ناممکن نہیں ہے کارکنان کی محنت عوامی جوش وخروش کامیابی کی نوید ہے یہاں پیپلز پارٹی حکومت بنائی گی عوام تحریک انصاف ن لیگ والوں سے پوچھیں تم نے کیا کام کیا ہے اپنی کارکردگی بتاو پیپلز پارٹی کوہالہ نیلم برار کوٹ سمیت شاہرات بنائیں جن پر سب سفر کرتے ہیں یونیورسٹیاں میڈیکل کالجز سکولز قائم کیے آج غریب متوسط طبقات کے بیٹے بیٹیاں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ان دیگر جماعتوں نے کیا کیا فریال تالپور نے کہا جیالے اور عوام الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز پر پہرہ دیکر اپنے ووٹ کی حفاظت کی تیاریاں کرلیں آپ الیکشن جیت چکے ہیں آپ اپنی جیت کو چوری نہیں ہونے دینا پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وفاقی وزراء انتخابی مہم میں ناکام ہوکر پیسے تقسیم اور خوف حراس پھیلا کر الیکشن پر ڈاکے مارنا چاہتے ہیں یہ ازادکشمیر کا کلچر نہیں ہیں الیکشن کمیشن ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اگر ایسا ہوا تو پیپلز پارٹی اور ہم جیالے مارے گے مر جائینگے الیکشن چوری نہیں ہونے دینگے یہاں ن لیگ کی حکومت پانچ سال ڈبل بجٹ کے باوجود کارکردگی بتانے کے بجائے ہر وہ کام کررہی ہے جو ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس نے رونا شروع کیا ہوا ہے دارلحکومت مظفرآباد کے عوام سب ووٹر پوچھیں پیپلز پارٹی نے میڈیکل کالج نلوچھی سہیلی سرکار پلوں گوجرہ طارق آباد بائی پاس شہر میں مثالی میگا پراجیکٹس دیے ن لیگ نے کیا کام کیا اس موقع پر سردار مبارک حیدر ،شاہین ڈار عامر زیشان ،بشارت افضل راجہ فیاض شاہ جہانگیر مغل سردار نوید علی شگفتہ نورین کاظمی فوزیہ حبیب خلاد اعوان بشیر اعوا ن پرویز چوہدری ،قلب عباس زولقرین نقوی ،،شبنم اعوان ،سمیت عہدران کارکنان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ تین کا الکشن جیت چکے ہیں اسکی تحفظ ہر حال میں کرینگے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات