25 جولائی کو مسلم لیگ ن انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی‘خورشید احمد قریشی

جمعہ 16 جولائی 2021 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) مسلم لیگ ن کے رہنما خورشید احمد قریشی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو مسلم لیگ ن انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی مظفرآباد کی عوام تعمیر وترقی کو ووٹ دے کر جعلی تبدیلی کو مسترد کریں گے۔بیرسٹر افتخار گیلانی نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران مظفرآباد کی تعمیر وترقی کے علاوہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا ہے مسلم لیگ ن نے این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ کی بالادستی کو قائم کیا۔

(جاری ہے)

مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے مسلم لیگ ن کے کارکن جوش وخروش کے ساتھ انتخابی مہم جاری رکھیں ان شاء اللہ 25 جولائی کو آپ کی محنت کی بدولت فتح حاصل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان متحد ومنظم ہو کر بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی کے لئے محنت کریں ان شاء اللہ 25 جولائی کا دن بیرسٹر افتخار گیلانی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا تمام کارکنان اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر صبح سے شام تک پہرہ دیں مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑیں گی جیت ہمارا مقدر ہو گی۔