اولمپکس، برطانوی دستے میں بہن بھائیوں کے 8 جوڑے شامل

جمعہ 16 جولائی 2021 16:01

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے المپکس میں شرکت کرنے والے برطانوی دستے میں بہن بھائیوں کے 8 جوڑے شامل ہیں جن میں 3 جڑواں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو اولمپکس کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں یہ بہن بھائیوں کے جوڑے شرکت کریں گے جن میں سوئمنگ، سائیکلنگ، باکسنگ، کشتی رانی، جمناسٹک اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔اس سے قبل 2016 کے ریو اولمپکس میں برطانوی دستے میں بھائی بہنوں کے 6 جوڑے تھے اور اس بار یہ تعداد بڑھ گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔