ان زمینوں سے بارش کا پانی ایمرجنسی میں نکالنے کیلئے بنائے گئے نالو ں کی صفائی کرائی جائے،کمشنرمیرپور خاص

جمعہ 16 جولائی 2021 16:18

� �یرپورخاص(این این آئی( ڈویژنل کمشنر میرپورخاص اعجا ز علی شاہ نے کہا ہے کہ سیم نالوں اورگذشتہ بارشوں کے دوران زمینوں سے بارش کا پانی ایمرجنسی میںنکالنے کیلئے بنائے گئے نالو ں کی صفائی کرائی جائے یہ ہدایت انہوں نے بچا بند عمرکوٹ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن،ڈائریکٹر ناراکینال غلام مجتبیٰ ڈھامرہ، ایکسین مٹھڑاؤ فیروز الدین ڈومکی ، ایکسین تھر شاہنواز بھٹو اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے بچابند سے شادی پلی بودرفارم ڈھوروکا دورہ کیااس موقع پر کمشنر نے ہدایت کی کہ گذشتہ بارشوں کو مدنظررکھتے ہوئے تیاری مکمل کی جائے ایمرجنسی کے دوران مشنری تیارحالت میں رکھی جائے شہروں دیہاتوں اورزمینوں میں پانی کھڑا ہونے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گااس موقع پرمتعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مشنری تیارحالت میں رکھی جائے گی مطلوبہ مقامات پر زمینوں سے پانی کی نکاسی کیلئے نالے بنائے گئے ہیں جس کا پانی سیم نالوں میں آئے گا اس کے علاوہ پرائیویٹ زمین میں موریاں بنائی گئی ہیں جس سے بارشوں کی صورت میں پانی کی نکاسی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :