اسسٹنٹ کمشنرقصور اورنگزیب سدھو کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مصطفی آباد میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ

جمعہ 16 جولائی 2021 16:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرقصور اورنگزیب سدھونے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مصطفی آباد میںقائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ وہاں تعینات عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرنے شہریوں سے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنراورنگزیب سدھو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہریوں سے التماس ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے پیاروں کی ویکسی نیشن لازمی کروائیںتاکہ اس مہلک وباء کا حفاظتی تدابیر کے ذریعے مقابلہ کیاجاسکے۔