جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا بے حیائی کے خلاف توجہ دلائونوٹس ،اگر کسی ڈرامے پر اعتراض ہے تو نوٹس میں لایا جائے ایکشن لیا جائے گا، فرخ حبیب

جمعہ 16 جولائی 2021 16:39

جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا بے حیائی کے خلاف توجہ دلائونوٹس ،اگر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر کسی ڈرامے پر اعتراض ہے تو نوٹس میں لایا جائے ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ٹیلی ویژن چینلز پر بڑھتی بے حیائی کے خلاف توجہ دلائو نوٹس اسمبلی میں جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان کے طرف سے پیش کیا گیا ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پیمرا قوانین کے تحت ساڑھے تین خلاف ورزیوں پر ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کرچکا ہے ۔وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہاکہ اگر کسی ڈرامے پر اعتراض ہے تو نوٹس میں لایا جائے ایکشن لیا جائے گا ۔