ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پر رہنا ہے، متھیرا

ْجب انڈسٹری میں آئی تو لوگوں سے ڈر لگتا تھا،وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوگئی ہوں ، انٹرویو

جمعہ 16 جولائی 2021 17:05

ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پر رہنا ہے، متھیرا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) معروف میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا نے شوبز ستاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوارڈ شوز میں جانے سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر رہ لے۔سوشل میڈیا پر متھیرا کے ایک انٹرویو کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں ایوارڈ شوز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متھیرا شو کے میزبان نعمان اعجاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’اگر کسی کو شہرت ملنی ہوتی ہے تو وہ اٴْسے گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے، اس کیلئے ایوارڈ شوز میں جانا ضروری نہیں۔

‘متھیرا نے کہا کہ ’بہت سے لوگ ایسے بھی جو ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے لباس کی تعریف کرتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے وہی لوگ اٴْن کی برائیاں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’اسی لیے میرا ماننا یہ ہے کہ لوگوں کی تنقید سٴْننے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں بیٹھے اور ان سب چیزوں سے دور رہے۔‘متھیرا نے اپنے کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں جب اس انڈسٹری میں آئی تو مجھے لوگوں سے بہت ڈر لگتا تھا۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں اب وقت گٴْزرنے کے ساتھ مضبوط ہوگئی ہوں اور میرا ماننا یہ ہے کہ اگر کوئی مجھے کچھ بولے گا تو اٴْسے اٴْسی وقت جواب ملے گا‘۔متھیرا نے مزید کہا کہ ’ہمیں انسان کا نہیں بلکہ خٴْدا کا خوف ہونا چاہیے‘۔

متعلقہ عنوان :