پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر سعودی قیادت کا تعزیت کا اظہار

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی ٹیلی گرامز بھجوائے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 16 جولائی 2021 17:00

پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر سعودی قیادت کا تعزیت کا ..
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 جولائی 2021ء ) گزشتہ روز پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین انتقال کر گئے تھے۔ جن کی وفات پر دُنیا بھر کے لیڈران نے تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے انتقال پرصدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے اظہار تعزیت کیا۔اُردو نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین کی جانب سے بھیجے گئے تعزیتی ٹیلیگرام میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ممنون حسین کے انتقال کی خبر پر دلی رنج ہوا ہے- پیغام میں مزید کہا گیا ’سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے اہل خانہ اور پاکستانی برادر عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ دے‘- دریں اثنا ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھی سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے انتقال پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ممنون حسین کے بلند درجات کے لیے دعا کی-واضح رہے کہ ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ارسلان ممنون نے کہا کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق صدر مملکت ممنون حسین 1940 میں انڈیا کے شہرآگرہ میں پیدا ہوئے، لیکن 1449 میں ہجرت کے بعد ان کا خاندان کراچی میں رہائش پذیر ہوگیا تھا،ممنون حسین نے 1963 میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس کی ڈگری حاصل کی، گریجوایشن کے بعد 1965 میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ماسٹر کی ڈگری کی حاصل کی۔

1968ء میں سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی اور 1970ء میں مسلم لیگ میں بطور ورکر شمولیت اختیار کی، جب مسلم لیگ ن بنائی گئی تو انہوں نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور سیکرٹری فنانس کے عہدے پر رہے،ممنون حسین سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وفادار ساتھیوں میں ایک تھے، سابق صدر ممنون حسین کاروباری شخصیت اور صنعتکارتھے،ممنون حسین مسلم لیگ ن کے 2013 سے 2018 کے دورحکومت میں 12ویں صدرمملکت کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ، وہ 1999 میں پہلے گورنر سندھ بھی رہ چکے، لیکن چند مہینوں بعد ہی مارشل لاء کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔