عراق ،مقتدی الصدرکاپارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

آنکھیں کھولی جائیں قبل اس سے کہ عراق کو بھی شام ، افغانستان اور دوسری ریاستوں جیسے حالات سے دوچار ہونا پڑے ، تقریر

جمعہ 16 جولائی 2021 18:33

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) عراق کے مقبول اور بااثر مذہبی لیڈر مقتدی الصدر نے اکتوبر میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتدی الصدرعراق میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں،ان کی زیرقیادت سیاسی بلاک نے 2018 کے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں ۔

(جاری ہے)

ایک تقریر میں انہوں نے کہاکہ میں آپ کو مطلع کرنا چاہتاہوں کہ میں انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا،قوم مجھ سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس حکومت کی حمایت سے بھی دستبردار ہورہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو خبردارکیا ہے کہ آنکھیں کھولئے قبل اس سے کہ عراق کو بھی شام ، افغانستان اور دوسری ریاستوں جیسے حالات سے دوچار ہونا پڑے جو اس وقت اندرونی ،علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں کا شکار ہوچکے ہیں۔