حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام کو ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا تحفہ دیا ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

کچھ عرصے بعد یہ بھی خوشخبری سنا دی ہے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بیس فیصد اضافہ بھی کیا جائیگا ، رہنماء مسلم لیگ (ن)

جمعہ 16 جولائی 2021 20:21

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام کو ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا تحفہ دیا جبکہ کچھ عرصے بعد یہ بھی خوشخبری سنا دی ہے کہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بیس فیصد اضافہ بھی کیا جائیگا اس سے قبل ادویات کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ چینی آٹا گھی سمیت دیگر اشیاء خوردنی کی قیمتیںبھی بڑہائی گئی ۔

یہ با ت انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیںہمیں خدشہ ہے کہ حکومت اب مزید ائی ایم ایف کے ہدایات پر عمل پیرا ہوکر ضمنی بجٹ لائی گی اور دیگر ایٹمز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کریگی انہوں نے کہاکہ اس حکومت کو جتنی جلد فارغ کیا جائے اتنی ہی ملک اور قوم کے بہتر مفاد میں ہے حکومت عوام کے مینڈیٹ سے نہیں ائی یہ سلیکٹڈ حکومت ہے اس سے جان خلاصی کیلئے پی ڈی ایم کا بھر ساتھ دینے کیلئے عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں عوام کو پچاس لاکھ گھر ملے اور نہ ہی بے روزگاروں کو ایک کروڑ نوکریاں ملی عوام سے جھوٹے وعدے کیئے گئے عمران خان کو ائندہ عام الیکشن میں عوام کو اپنا منہ دیکھانے کی جرات نہیں ہوگی عوام انکا استقبال ٹماٹروں اور انڈوں کے ساتھ کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جعلی حکومت سے ایسے ہی اقدامات کی توقع تھی یہ عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو کسی صورت مہنگائی پر مہنگائی نہیں کرتا عوام کو صحت کارڈ اور احساس کفالت کے خوشنما نعروں سے زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا یا جاسکتا عوام شدید مہنگائی سے بیزار ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری تشویش ہے ہماری حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی ہمیں سمجھ نہیں اتی کہ وہ طالبان کے ساتھ ہیں یا افغان حکومت کے ساتھ ہیں انہوں نے کہ امریکہ نے جلد بازی میں افغانستان سے انخلاء کرکے اچھا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکامی سے دو چار ہے حکومت کا سارا زور اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے جبکہ خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر کوئی خاص توجہ نہیں جس سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مریم نواز شریف کے کامیاب جلسوں کے بعد ہمیں امید ہے کہ ایک مرتبہ پھر ہماری حکومت قائم ہوگی وزیر اعظم وہاں گئے تو ہمارا شک یقین میں بدل جائیگا کہ حکومت الیکشن میں پہلے سے ہی پری پلان دھاندلی کا منصوبہ بنا چکی ہے انہوں نے کہا کہ مدخلت کی صورت میں ہم نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ ہم الیکشن کے نتائج کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اور اسلام آبادریڈ زون میں اپنا احتجاج شروع کردینگے جسمیں پی ڈی ایم بھی ہمارا ساتھ دیگی۔